دکی،رباط میں گن پوائنٹ پر دو ٹرکیوں کو لوٹنے پر ڈرائیوروں کا دھرنا

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی کے قریب رباط میں گن پوائنٹ پر نامعلوم افراد نے 2ٹرکوں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ٹرک ڈرائیوروں نے شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیدیا،انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد 5گھنٹے تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق رباط کے علاقے میں ایف سی کانٹے کے مقام پر مین لورالائی شاہراہ پر ڈاکووں نے 2 ٹرکوں کو لوٹ لیا، ذرائع کے مطابق پولیس کے ڈاکووں کی جانب سے ٹرک نہ روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کی۔جسکی وجہ سے ٹرکوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کے مطابق مطابق ڈاکووں نے اختر محمد اور عبدالصمد نامی ٹرک ڈرائیوروں سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے لوٹ لئے۔واقعے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے میں لورالائی شاہراہ احتجاج بند کرکے ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے پانچ گھنٹے دھرنا دیا۔اور احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔جسکے بعد ایس پی خواجہ قیصر فاروق موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد انکی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں