حکمرانوں نے ہمیشہ ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
چاغی :بلوچستان نیشنل پارٹی قومی حقوق کے جدوجہد میں ہر سطح پر آواز اٹھا رہی ہے کارکنان آپس کے اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھ کر پارٹی دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں انہی بنیادی اور فکری دوستوں کی بدولت پارٹی نے مشکل سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے ثابت قدم رہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سرکٹ ہاس دالبندین میں پارٹی کے ضلعی رہنماں و سینئر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حاجی دین جان مینگل مصطفی کمال ریکی ملک جاوید محمد حسنی نور علی مینگل عمران سنجرانی عید محمد ملنگ کوچ عبدالواحد بڑیچ سیف اللہ بلوچ و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں کارکنوں کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت دی جاتی ہے کیونکہ انہی بنیادی اور فکری کارکنوں کی بدولت پارٹی نے مشکل سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے ثابت قدم رہے جس پارٹی کے ادارے مضبوط ہونگے اسے ختم کرنا خام خیالی ہوگا البتہ کچھ وقت تک کمزور ضرور ہوجاتے ہے مگر ختم نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنڈز سے کہی ڈیمز ضلع چاغی کے علاقے یونین کونسل آمری کو اس لیے ترجیح دی کیونکہ وہاں کے لوگوں کے حالات زندگی خود اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا ہوں یونین کونسل آمری میں ڈیڑھ ہزار بجلی کے انرجی سولر کٹس کی فراہمی کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ اپنے سرزمین اور لوگوں سے محبت ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے ہر گھر میں سہولیات میسر ہو اور اس جدید ترقی یافتہ دور میں کسی کو مشکلات پیش نہ آسکیں مگر بدقسمتی سے ہمیں ہمیشہ اپنے ہی وسائل سے محروم رکھا گیا ہے حالانکہ قدرت نے بلوچستان کو معدنی وسائل سے مالا مال ایک امیر ترین خطہ بنایا ہے مگر اسکے ثمرات ہمارے لوگوں کے بجائے دوسروں کو دی جاتی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے قومی حقوق کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھا کر بلوچستان کے محرومیوں کو ایوان بالا تک پہنچایا ہے مگر گونگے بہرے حکمرانوں نے ہمیشہ ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے۔


