ایرانی سیکورٹی فورسز نے 52 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان لیویز کے حوالے کردیا
تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 52 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والے 52 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا گرفتار قیدیوں میں پنجاب34،خیبرپختونخواہ 11،بلوچستان 03، آذاد کشمیر 04 شامل تھے اس کے علاہ 09 باشندے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں لیویز حکام نے واپس ایرانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اور کرونا کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو ایف آئی اے حکام کیا گیا۔


