خضدار میں تعلیم دشمنی قبول نہیں: بی ایس او پجار

خضدار :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنایزشن پجار خضدار زون کا سینئر باڈی اجلاس منعقد ہوا جسکے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی ڈپٹی آرگنایزر نادر بلوچ وا اعزازی مہمان مرکزی آرگناہزنگ کمٹی کی ممبر کریم بلوچ اور سابقہ صوبائی پریس سیکرٹری شکیل بلوچ تھیں اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے خضدار کے زیر تعمیر تعلیمی اداروں کے حوالے سے کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ بلوچ عوام کے لیے نا قابل برداشت ہے اس عمل کو ایک تعلیم کش منعظم سازش اور بلوچ قوم کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف سمجھتے ہیں خضدار جو کہ کوٸٹہ کے بعد آبادی کے لحاظ سے سب بڑا شہر ہے مگر یہاں پر تعلیمی ادارے نا ہونے کے برابر ہے 70 سالوں میں بڑی مشکل سے کچھ تعلیمی ادارے منظور ہوئے ہے جو کہ زیر تعمیر ہے مگر بدنیتی سے موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کش پالیسوں پر عمل پیرا ہوکر ان زیر تعمیر اداروں کے رقم کو ہڑپ کرکے ان کو بند کرنے کے پیچھے پڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں