30دسمبر کو(ن) لیگ کا115واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منایا جائیگا،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ 30دسمبر کو مسلم لیگ (ن)کا115واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منایا جائیگا جس میں پارٹی عہدیدار اور کارکن بھر پور انداز میں شرکت کریں گے، مسلم لیگ(ن) کی جڑیں بلوچستان کے عوام میں دن بدن مضبوط ہورہی ہیں پارٹی میں جلد شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے قیام سے لیکر آج تک عوام کی نمائندگی اور حقوق کی آواز بلند کی ہے مسلم لیگ نے اپنے قیام سے لیکر آج تک بے شمار قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیں 30دسمبر کو مسلم لیگ کے 115ویں یوم تاسیس پر ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں پارٹی عہدیدار اور کارکن بھر پور انداز میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے مسلم لیگ(ن)نے گزشتہ تین سالوں میں ہر عوام دشمن اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کو یہ معلوم ہوچکا ہے کہ انکی نمائندہ جماعت مسلم لیگ(ن) ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی صوبے میں فعال اور مضبوط ہورہی ہے اور جلد ہی پارٹی میں شمولیتوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے انہوں نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کو ضلعی،تحصیل، پی بی، وارڈ سطح تک فعال اور منظم بنائیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر عام کریں انہوں نے کہا کہ میاں نواز کے وطن واپس آنے کے بعد وہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بے چینی سمیت دیگر مشکلات سے نجات دلوائیں گے اور ملکی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں میاں نواز شریف نے چھوڑا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں