جعفرآباد، فنڈز کی عدم فراہمی، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا

ڈیرہ اللہ یار:ترقیاتی فنڈز کی بندش جعفرآباد سمیت صوبے بھر میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا فنڈز کی عدم فراہمی سے ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ جانے سے افادیت کھو دینگے گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کا مطالبہ کردیا رپورٹ کے مطابق چوبیس اکتوبر کو سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن پر جعفرآباد سمیت صوبے بھر میں پی ایس ڈی پی 2021/22 کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال فنڈز کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکا جسکے باعث صوبے بھر میں اربوں روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا کام کھٹائی میں پڑ گیا رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی کے پی ایس ڈی پی 2021/22 میں ڈیرہ اللہ یار سول اسپتال کی نئی عمارت سمیت رابطہ سڑکیں بنیادی مراکز صحت اور اسکولز کی عمارتوں سمیت دیگر منصوبے شامل تھے جنکے ٹینڈر مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ورک آرڈر ملتے ہی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت میں سیکریٹری خزانہ بلوچستان نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جعفرآباد سمیت بلوچستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا اجراء بند کردیا جس پر تاحال پابندی جاری ہے فنڈز کی بندش سے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام روک یا گیا گورنمنٹ کنٹریکٹرز جعفرآباد، صحبت پور کے چیئرمین میر محمد ایوب کھوسہ، قمر دین بنگلزئی، عبدالعزیز کھوسہ، صابر حسین رند، جاوید بہرانی، حاجی محمد یوسف بنگلزئی، حاجی عبدالستار کھوسہ، مقدم محمد عالم گولہ، دیدار حسین کھوسہ و دیگر نے بتایا ہے کہ فنڈز کی بندش سے ترقیاتی منصوبوں پر مزید کام روک دیا گیا جیسے ہی فنڈز کا اجراء کیا جائیگا تو تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ دو ماہ سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے تعیمراتی مٹیریل سیمینٹ سریا، ریتی بجری، اینٹوں و دیگر کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے فنڈز کا جلد اجراء نہ کیا گیا تو موجودہ بجٹ میں ادھورے منصوبوں پر دوبارہ تعمیر کا کام ممکن نہیں ہوسکتا کیونکہ تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں اضافے سے اخراجات دگنا بلکہ تین گنا بڑھ جائیں گے اور منصوبے تکیمل کو نہیں پہنچ سکیں گے موجودہ وقت میں بھی ٹھیکیداروں نے جن دیہاڑی دار مزدوروں کو کام پر لگایا ہوا ہے انکی اجرت بھی نہیں دے پا رہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا اجراء کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں