والدین 20فیصد کٹوتی کے ساتھ فیس جمع کریں، نجی سکولز تمام عملے کی تنخوائیں ادا کریں،بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن

کوئٹہ:بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ وبائی مرض کووڈ19 اورصوبے میں موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کے مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مارچ، اپریل اور مئی 2020ء کی فیسوں کی مد میں 20فیصد ماہانہ چھوٹ دیکر ماہانہ بنیادوں پر فیسوں کی وصولی کریں اور تمام تدریسی وغیر تدریسی عملے کی مذکورہ مہینوں کی مکمل تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کریں اور ان کی خدمات کو ہرگز منسوخ نہ کریں بصورت دیگرمندرجہ ہدایات پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف BPEIRRA ACT 2015 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی،بیان میں تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ماہانہ فیس 20 فیصد کٹوتی کے ساتھ سکول میں باقاعدگی سے جمع کرائے تاکہ مذکورہ سکولز مالکان اپنے مالی اخراجات پورے کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں