محکمہ ایری گیشن کا کوئٹہ میں نالوں پر تجاوزات اور قابضین کیخلاف آپریشن

کوئٹہ:محکمہ ایری گیشن بلوچستان نے کوئٹہ میں ایری گیشن کے نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کردیا متعدد تجاوزات کو ختم کردیا گیا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک، سرہ غڑگئی،عکسہ ہاوسنگ اسکیم ائیر پور ٹ روڈ،لیبر کالونی نواں کلی،ویسٹرن بائی پاس سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ ایری گیشن کے زیر کنٹرول نالوں پر تجاوزات اور قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ ایری گیشن کی زمین کو واگزارا کرلیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں واقع نالوں پر قابضین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندراندر اپنی تجاوزات ختم کردیں بصورت دیگر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ایری گیشن نالوں پرقائم تجاوزات اورقابضین کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں