حق دو تحریک سے بلوچستان کے عوام کی آواز حکمرانوں تک پہنچ رہی ہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ: حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق کے حصول کیلئے تحریکیں بلوچستان کیساتھ اب ملک کے دیگر علاقوں سے بھی اُٹھ رہی ہے یہ سب حکمرانوں کی نااہلی،بھتہ خوری،مافیازکے ظلم وجبر اوربدعنوانی کی وجہ سے ہے۔حکمران عوام سے مخلص نہیں اور لوٹ مار کے دوام کا سبب بن رہے ہیں۔باختیار طبقوں نے عوام دشمن حکمرانوں کے سرپرشفقت کا ہاتھ رکھا ہے۔بلوچستان کی احساس محرومی احساس کمتری کا خاتمہ کرکے انہیں دیگر علاقوں کی طرح ترقی اور حقوق دینا چاہتے ہیں۔بلوچستان کی مظلوموں کی آوازاب حکمرانوں کے کانوں تک پہنچ رہی ہے۔حکمرانوں کو تب تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمیں آئینی قانونی معاشی حقوق نہیں ملیں گے ہم بلوچستان میں انسانیت کے قاتل منشیات فروشوں کے کاروبار کا خاتمہ کریں گے تاکہ منشیات فروش اوران کے سرپرست بے نقاب وناکام ہوجائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمران،سیکورٹی فورسزاور بااختیارطبقات عوام پر رحم کرتے ہوئے ٹرالر مافیا،بارڈروچیک پوسٹوں پر لوٹ مار کا خاتمہ کریں یہ سب حکمرانوں سیکورٹی فورسزاور باختیار طبقات کی ملی بھگت سے ہورہے ہیں بلوچستان کے دس لاکھ نوجوانوں کو منشیات کے لت میں مبتلا کرنے والوں کومزید تباہی وبربادی نہیں ہونے دیں گے چیک پوسٹوں،بارڈرزپر بھتہ خوری کا خاتمہ کریں گے ماہی گیراور نوجوانوں کو حقوق دلاکر رہیں گے۔اہل بلوچستان اور ماہی گیروں ونوجوانوں کو حقوق نہ دیے گیے تو کوئٹہ میں لاکھوں افرادک دھرنا دیکر حقوق حکمرانوں سے چھین لیں گے۔حکمرانوں،سیکورٹی فورسزاور بااختیار طبقات کو مزید عوام کی جان ومال سے کھیلنے نہیں دیں گے۔الحمد اللہ اب نوجوان اور عوام باشعور ہوگیے ہیں۔ہمارے ساتھ باصلاحیت مخلص دیانت دار اورملک وقوم کے وفادار ہزاروں نوجوان ہیں اورلاکھوں عوام کی ہمدردی ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ ان نوجوانوں اور عوام کیساتھ ملکر حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرکے لوٹ مار،بھتہ خوری،بے روزگاری کاخاتمہ کرکے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ کریں گے حکمران کومزید بہانے،لوٹ مار،عوام کو بے وقوف بنانے کی سازشیں نہیں ہونے دیں گے۔بھتہ خور،روزگار وحقوق چھیننے والے ڈالر مافیابن گیے لوٹ مار کا بازارگرم ہیں عوام کو تعلیم وصحت کی سہولیات میسر نہیں لیکن حکمران مطمئن بے غم اوربے حس وغافل ہیں ہم حق دوتحریک کے ذریعے عوام کے تعاون سے منشیات فروشوں،لٹیروں اور بھتہ خوروں کوناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں