ڈیرہ بگٹی، دشت گوران میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ڈیرہ بگٹی:ڈیرہ بگٹی سوئی روڈ پر علاقہ دشت گوران کے مقام پر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر دشت گوران کے مقام پر تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی گاڑی الٹنے سے گاڑی پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے باہر ریفر کردیا گیا جاں بحق شخص کی شناخت عدنان کے نام سے کیا گیا جو کہ غیر مقامی تھے اور ڈیرہ بگٹی میں ایک دوست کے ہاں سیر و تفریح کی نیت سے آئے تھے بعد ازاں جاں بحق شخص کی میت کو ایمبولینس پر اس کے آبائی گھر روانہ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں