مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر مکران سمیت صوبے کے بارشوں برف باری اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد و بحالی کی کاروائیوں میں مزید تیزی کر دی گئیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کی امداد و بحالی کے لئے تمام وسائل برئے کار لائیں گے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اورانکے نقصانات کا ازالہ بھی کرینگے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے مابین مربوط روابط کا قیام،صورتحال کی مانیٹرنگ کے ذریعہ ایمرجنسی کی صور ت میں فوری ریسپانس اور امداد و بحالی کے اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے تحت ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ کردئیے گئے مواصلاتی رابطوں کو برقرار رکھنے کے لئے انسانی وسائل اور مشنری کو بھرپور طور پر بروئے کار لایا جا رہا ہے ایمرجنسی صورتحال سے مو ثر طور پر نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو صورتحال کے مطابق فور ی فیصلے کرنے اور اقدامات اٹھانے کا اختیاردے دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں