فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی چوری پکڑ لی ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کی چوری پکڑ لی ہے انھیں قوم اور الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے پر الیکشن قوانین کے تحت نااہل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف حکومت میں آنے کیلئے تحریک نہیں چلا رہی ہم ملک میں الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے اور ملک میں ائین کے تحت تمام اداروں کو چلنے کی تحریک چلا رہے ہیں جسمیں پی ڈی ایم کو کسی حد تک کامیابی بھی ملی ہے آج ملک میں عوام کو سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے ملک بھر میں بائی الیکشن میں پی ڈی ایم کو کامیابی مل رہی ہے جو کہ ہماری تحریک کے بدولت ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن میں وزیر اعظم کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا اور اور نہ ہی اب اسکا وقت آیا جو بھی فیصلہ اس حوالے سے ہوگا وہ قائد ن لیگ میاں نواز شریف صدر میاں شہباز شریف پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ میں طے کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ میاں نواز شریف پر تاحیات پابندی ختم ہو جائیگی اور میاں صاحب چھوتی مرتبہ عوام کے ووٹوں سے ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے شریف خاندان میں وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی اختلاف نہیں ہے یہ ہمارے سیاسی مخالفین کا ناکام پروپیگنڈہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حکومت کو جلد لے ڈوبیگی حکومت اس وقت انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے وزیراعظم ملک بھر میں ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں انکے دور حکومت میں ملک بھر میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں بنا انہوں نے کہا کہ قوم کو صرف پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کے چکروں میں لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نہ ای وی ایم مشین کے تحت الیکشن کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ڈیلی ویجیز چیئرمین نیب کی نامزدگی میں کوئی حصہ لینگے تمام قانون سازی زبردستی کے ساتھ کرائی جارہی ہے منی بجٹ کو سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل کی بھر پور مخالفت کرکے اسے مسترد کر دینگے ا انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کا ایک بہت بڑا بحران سر پر منڈلا رہا ہے حکومت کی کسی چیز کیلئے تیاری ہی نہیں ہوتی سردی کے موسم میں گیس کا بحران عوام کیلئے ایک بہت بڑا عذاب ثابت ہورہا ہے بلوچستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم
وولٹیج سے عوام تاجرز اور زمینداروں کو مشکل کا سامنا ہے حکومت بجلی کے مسئلے کا فوری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ایک مرتبہ پھرحکومت نے اضافہ کر د یا ہے اور بدستور عوام سے پچاس روپے سے زائد کے ٹیکسیز وصول کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد میں پڑہاو ڈالی گی اور ائی ایم ایف کی نمائندہ حکومت کو گھر رخصت کرنے تک واپس نہیں ائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں