سائنس کالج دھماکہ،حکومت ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے،مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ حکومت سائنس کالج کی المناک اور دلخراش واقعہ کی تحقیقات جلدازجلد کیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے پے درپے بم دھماکوں کی باوجود حکومت ملزمان کی تعین میں ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ ا س موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولاناعبدالروف مرکزی سیکرٹری مولاناقاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مولاناخدائے نظر عبیداللہ حقانی مولوی رحمت اللہ حقانی مولانامحمدابراہیم حاجی محمدنور اخونذادہ قاری عبدالمالک ودیگر مشاورتی اجلاس میں شریک تھے اجلاس سے مولاناعبدالقادر لونی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اس صوبے کی پہچان بن چکی ہے حکومت کے بے حسی اور بے بسی ملک جنگلستان درندستان بن رہا ہے کب تک حکومت اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل جائیں گے ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کئے تو پھر نہ ختم والے دھرنا ہوگا حکومت کی تسلیوں کی وجہ سے ہم نے صبر کا دامن تھاما ہے انہوں نے کہا کہ یہ دشمن کی بھول ہے کہ جمعیت نظریاتی کو مٹائے گا دشمن یہ یاد رکھے وعدے کی باوجود چمن دھماکے کی رپورٹ آج تک نہیں لایاگیا انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے اورقیام امن کے لئے آگے بڑھے صوبائی حکومت اس المناک اور دلخراش واقعہ کی تحقیقات جلدازجلد کیا جائے اور دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیا

اپنا تبصرہ بھیجیں