سعودی وفد تین روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچے گا، بڑی سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وفد آج دورے پر پاکستان پہنچے گا، تفصیلات کے مطابق سعودی وفد تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گا جس میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، ذرائع کے مطابق وفد سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، 40 سے 50 کاروباری افراد پر مشتمل سعودی وفد پاکستان میں 2 روز قیام کرے گا، وفد میں شامل اہم شخصیات پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ ہوگا، سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، وفد کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں