میگھن کو برطانوی اخبار کیخلاف مقدمہ جیتنے پرایک پاؤنڈ زرتلافی ملیگا

لندن :برطانوی شاہی خاندان کی بہو ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل کو برطانوی اخبار کے خلاف پرائیویسی کے حق کا مقدمہ جیتنے پر ایک پاؤنڈ کا زرتلافی ملے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برائے نام رقم عدالتی دستاویزات میں مقرر کی گئی تھی جس سے باضابطہ طور پر تصدیق ہوگئی کہ اخبار نے شکست قبول کرلی ہے جس کے بعد برطانوی اخبار میگھن کو 1 پانڈ کا ہرجانہ ادا کرے گا۔اس کے علاوہ میڈیا کمپنی میگھن مارکل کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے ایک الگ کیس کے لیے ایک غیر متعین رقم بھی ادا کرے گی۔ مذکورہ اخبارکمپنی نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ وہ سپریم کورٹ میں مزید اپیل پر غور کر رہی ہے لیکن کمپنی نے اب طویل عرصے سے جاری کیس میں شکست قبول کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں