وزیر اعظم مودی کو نشے میں کی گئی ٹوئٹ مجھے 9 لاکھ روپے کی پڑی‘ کپل شرما

نئی دہلی : معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپے کی پڑی۔ کپل شرما رات گئے نشے کی حالت میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے نئے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ 2016 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنا رہے ہیں۔ کپل نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کو ٹوئٹ میں نے نشے کی حالت میں کی، جس کے بعد میں فوراً 8،9 دن کیلئے مالدیپ چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں