واشنگٹن،وائٹ ہاﺅس کے قریب ایک شخص گرفتار، قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے آج وائٹ ہاو¿س کے قریب ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جان سے مارنے کے ارادے سے واشنگٹن آیا تھا۔ ملزم کے زیرِ استعمال ایک چوری شدہ گاڑی سے ایک میک 10 مشین پستول، ایک گلاک 43 ایکس پستول، ایک اے آر 15 رائفل اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔گرفتار شخص کی شناخت وینزویلا سے تعلق رکھنے والے رونی یورڈریکس گوانیپا چرینوس (Ronny Yordrix Guanipa Chrinos) کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں