شہر میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، شوکت علی
کوئٹہ: ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ شوکت علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غفلت برتنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے عوام کی شکایتوں کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جائیں اور تب تک عملہ صفائی ستھرائی سمیت دیگر کام کریں جب تک شکایات ختم نہ ہو نشیبی علاقوں اور نکاسی آب کے لئے انفرادی قوت کے بنیاد پر جدید مشینری کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے باہمی اشتراک عمل ہی سے ہی عوام کو ریلیف حاصل ہو سکتا ہے کھلی کچہری ہر بدھ کے دن منعقد کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کوئٹہ شوکت علی کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا کھلی کچہری میں میٹروپولٹین کارپوریشن کے تمام یونٹس کے افیسران اور انتظامیہ نے شرکت کی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے گئے شہر میں برساتی نالوں کی بندش اسٹریٹ لائٹ سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے شکایات شہریوں نے کی جس پر ایڈمنسٹریٹر نے فوری طور پر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ شوکت علی نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد ایک چھت کے نیچے عوام کے تمام مسائل حل ہوجائیں کھلی کچہری ہر بدھ کے دن منعقد کیا جائے گاکوشش ہے کہ عوام کے مسائل فوری حل ہوجائیں انہوں نے کہاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی مسائل حل اور شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لائیں گے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے انہوں نے کہاکہ میٹروپولٹین انتظامیہ کوئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے روزانہ کی بنیاد صبح اور شام کی شفٹوں میں کام کررہی ہے جس کے اچھے نتائج مرتب ہورہے ہیں اس سلسلے میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ عوام کی شکایتوں کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جائیں اور تب تک عملہ صفائی ستھرائی سمیت دیگر کام کریں جب تک شکایات ختم نہ ہو نشیبی علاقوں اور نکاسی آب کے لیے تمام دستیاب وسائل کے ساتھ کام کیا جارہا ہے باہمی اشتراک عمل ہی سے ہی عوام کو ریلیف حاصل ہو سکتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر شہر کی صفائی ستھرائی ناممکن ہے اس سلسلے میں تاجران عوام سمیت دیگر مکتبہ فکر کے افراد میٹروپولٹین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے اب بہتری آ چکا ہے اور نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جو بھی عوامی شکایات ہوں گے ان کو بھرپور طریقے سے حل کیا جائے گا صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاکوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔


