بلو چستان میں کورونا وائرس کے 11نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے 11نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33675ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے542ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے11افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ90افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار1مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33264ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد44ہے جن میں سے1ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح2.03فیصدریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments


