انشورنس کی اہمیت و افادیت عوام تک پہنچانے کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ انشورنس کی اہمیت اور افادیت کو عوام تک پہنچانے کے لئے آگاہی و شعور مہم کی ضرورت ہے صوبہ کے پسماندہ عوام میں انشورنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے دورافتادہ اضلاع میں پروگرام منعقد کئے جائیں حکومت انشورنس پالیسی کی فروغ کے لئے کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور معاونت کرے گی یو،ایف،ای کمپنی عوام کو روزگار اور انشورنس کرانے کے لئے واضح اور شفاف پالیسی مرتب کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سرینا ہوٹل میں اشورنس کمپنی یو ایف ای کی تعاون سے انشورنس کی اہمیت اور آگاہی کے فقدان کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سمینارسے وفاقی محتسب ڈاکٹر خاور جمیل،ڈائریکٹر سیلز ای ایف یو لائف شاہ جہان خلجی،ایڈوائزر وفاقی انشورنس محتسب عبدالباسط، ڈائریکٹر جنرل وفاقی انشورنس محتسب مبشر نعیم صدیقی، میں صوبائی وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری ودیگر نے بھی خطاب کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یو، ایف ای،کمپنی کو صوبے میں انشرونس کے حوالے سے ویلکم کہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن تر تعاون کرے گے جبکہ کمپنی کو چاہے کہ وہ صوبے کے جوانوں کو روزگار دیں اور ان میں انشرونس پالیسی کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں پروگراموں کا انعقاد کرائیں تاکہ صوبے میں ہر شخص کو انشورنس کے سلسلے میں مکمل معلومات مل سکیں اور وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر اپنے آپ کو انشورنس کرائیں یہ تب ہی ممکن ہے جب عوام میں شعور آجائے بحیثیت ایک وزیر انہوں نے اب تک اپنے آپکو انشرونس نہیں کرایا تو صوبے کے پسماندہ لوگوں کو اسکا علم تک نہیں ہے لہزا جیسے باہر ممالک میں لوگ اپنے آپ کے ساتھ ساتھ اپنے مکانات اور گاڑیوں کو انشورنس کراتے ہیں لہزا مزکورہ کمپنی کو چاہے کہ وہ عوام اور لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ لوگ اس پروگرام میں دلچسپی نہ لے سکے عوام کا اعتماد نہایت ضروری ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ نے کہاکہ بلوچستان حکومت ہراساقدام کا خیرمقدم کرتی ہے جو صوبے کے عوام کی فلاح بہبود کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا تقریب کے آمد پر یو، ایف،ای کی جانب سے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کااستقبال کیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیاسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ یو،ایف ای کے عہدیداروں میں شیلڈ تقسیم کئے۔ دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے،اسپورٹس،صحت،تعلیماورامن و امان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود ونوجوانوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ریکوڈک سمیت تمام مسائل کو حل کرنے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سنجیدہ ہے ریکوڈک کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور حکومت بلوچستان کا موقف واضح ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اسمبلی فلور پر جو موقف بیان کیا ہے اس پر تیزی سے صوبائی حکومت عمل درآمد کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کو تیزکردیاہے اور وزیراعلی خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے نوجوان روزگار کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے تھے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے محکموں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کاآغاز ہوچکاہے بہت جلد صوبے کے تمام محکموں کے خالی آسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویوز شروع ہوگا اور میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے صوبے کو ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل حل کرنے پر تیزی سے عمل درآمد کررہے ہیں اس موقع پر مختلف لوگوں نے اپنے مسائل کے حوالے سے دراخوست بھی پیش کئے جس پرسنئیر صوبائی وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو مسائل پوری حل کرنے کی احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں