ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو زیادہ شئیرز ملیں گے، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود معاشی و سماجی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کے تحفظ اور انھیں عوام پر بہتر انداز میں خرچ کرنے کی مثبت سمت پر گامزن ہے۔ صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ریکوڈک معاملے میں حکومت بلوچستان کا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے تمام منصوبے بلوچستان میں بسنے والے ہر فرد کی ملکیت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے پہلے دن سے اسمبلی فلور پر جو موقف بیان کیا ہے اس پر موثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ بلوچستان کے وسائل کے مالک عوام ہیں وسائل کے تحفظ اور انھیں عوام کی خوشحالی کے لیے برویکار لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاہینگے۔صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو زیادہ شئیرز ملیں گے، معاہدہ صوبے کے عوام کے سامنے ہوگا اس حوالے سے پہلے ہی صوبائی حکومت نے عوامی نمایندوں کو اعتماد میں لیا ہے اور اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے فرزند کی حیثیت سے بلوچستان کے وسائل کو بلوچستان کے عوام کے لیے بروے کار لانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام منتخب نمایندوں کو اعتماد میں لیاجبکہ بلوچستان اسمبلی میں جس سیاسی جماعت کی نمایندگی نہیں تھی انکے سربراہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کا تہییہ کر رکھا ہیبہت جلد حکومتی اقدامات کے نتائج سے عوام مستفید ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں