افغانستان، تین مختلف مقامات پر طالبان حملے، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 19 زخمی

کابل:افغانستان کے شمالی صوبے ساری پل میں تین مختلف مقامات پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ساری پل گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ساری پل کے مرکز، سانچاراک اور سزما قلعے تحصیلوں پر بیک وقت مسلح حملے کئے۔حملوں میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی عملے کے ایک فرد کو طالبان نے یرغمال بنا لیا ہے۔امانی کے مطابق حملوں کے بعد ہونے والی جھڑپ میں طالبان کی طرف سے بھی جانی نقصان ہوا ہے۔طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں