بی سی اہلکاران کے لواحقین سراپا احتجاج، بیلہ کراس کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک

اوتھل : بی سی اہلکاران کے لواحقین سراپا احتجاج، مظاہرین نے بیلہ کراس کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کانسٹبلری (بی سی) اہلکاران کے لواحقین سراپا احتجاج ہوگئے، مظاہرین نے بیلہ کراس کے مقام پر روڈ کو بلاک کردیا۔ قومی شاہراہ بلاک ہونے کے سبب سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔قومی شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہزاروں مسافر رل گئے.اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ساگر کمار سے کامیاب مزاکرات کے بعد دو گھنٹے سے زائد احتجاج کو ختم کرکے آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اس موقع پر بی سی اہلکاران کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بی سی کو تین سال کے لیے دیگر علاقوں میں بیجا گیا تھا لیکن اب تک 17 سال کا عرصہ گزار چکا ہیں لیکن اب تک اپنے ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات نہ ہوسکے اس سے پہلے بھی کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے گئے لیکن ہماری آواز حکومت کو سننے میں نہیں آتی ،بی سی اہلکاران کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی سی اہلکاران کو فوری طور پر اپنے ہوم ڈسٹرکٹ میں کیا ٹرانسفر کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں