چمن زمین کے تنازعہ پر2گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق 3زخمی

چمن : چمن کے علاقے پنکئی میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنکئی میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں عبدالباری نامی شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں لواحقین نے فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا جنہیں بعد ازاں کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں