بلوچستان اسمبلی سے تبلیغی جماعت کے حق میں قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہوگی، نور محمد دمڑ

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وز یر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تبلیغی جماعت اسلام کی دعوت و تبلیغ کا فریضہ سرانجام دے رہے دہشت گردی سے دور دور کوئی تعلق اور واسطہ نہیں تبلیغی جماعت کی حق میں صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کردیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تبلیغی جماعت دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کا فریضہ سرانجام دینے والی منظم اور عالمی جماعت ہے تبلیغ کا جوکام ہورہا ہے وہ قران وسنت کے عین مطابق کام کررہی ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ یہ لوگ آج تک کبھی بھی کسی ایسے کام میں ملوث نہیں رہے یہ تو اسلام اور امن کے سفیر ہیں اور پاکستان کے لیے قابل فخر اثاثہ ہیں جوپوری دنیا میں تبلیغ اسلام سے پاکستان کانام روشن کررہے ہیں یہ ایسی جماعت ہے جس میں تمام طبقے کے لوگ شامل ہیں تبلیغی جماعت نے غریب اور امیر کالے گورے کی تفریق ختم کرکے بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا ہے ان کی کاوشوں سے پاکستان کااسلامی دوستی اور دہشت گردی کے خاتمہ کا داعی ہونے تشخص بلند ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ بلوچستان اسمبلی سے تبلیغی جماعت کی حق میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہوگا سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ تبلیغی جماعت کی اسلام کی سربلندی کیلئے انتھک کوششوں کوسراہتے ہے اور ان کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں