کوئٹہ خواتین گرفتاری معاملہ، پولیس کے جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا،ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز قائد آباد پولیس اہلکاروں کی طرف سے بھرے بازار میں قانون کی پامالی صوبے کے قومی، قبائیلی اقدار کو پاوں تلے روند کر خواتین کو مرد اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے انھیں زبردستی گاڈی میں اٹھاکر گرفتار کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایسے طرز عمل کو کھلی بدمعاشی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے عوام میں قانون کو بدنام کرنے کا گھناونا عمل قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو ملک کا کوئی قانون اس طرح کی بدمعاشی کی اجازت نہیں دیتا نہ ہی وہ اختیارات کا اس طرح استعمال کرکے خواتین کی عزت کو پائمال کرسکتی ہے اگر پولیس کو کسی خاتون کو گرفتار کرنا تھا تو اس کے لئے وہ خواتین اہلکاروں کی مدد حاصل کرسکتی تھی مگر صورتحال اور عینی واقعہ اس چیز کو مکمل رد کرتی ہے اور ثابت کرتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے درجنوں افراد کی موجودگی میں خواتین کے ساتھ غیر قانونی و غیر اخلاقی طرز عمل کا مظاہرہ کیا بیان میں محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور دیگر تمام متعلقہ حکام سے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکی برطرفی اور قانونی طور پر سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں