جب تک سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ ہیں میں حکومتی ترجمان رہوں گا، شاہد رند

کوئٹہ (یو این اے) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ جب تک سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ ہیں میں ترجمان رہوں گا، صرف دہشتگردی نہیں بلکہ قومی ایشوز پر بات کروں گا، 2005ءسے میں نے اپنا صحافتی کیریئر کا آغاز کیا تو کراچی اویس توحید اور کوئٹہ میں صدیق بلوچ یہ دولوگ ایسے ہیں جن کا ہر شخص دل سے احترام کرتا ہے میں نے پندرہ سالہ دور میں جتنی بھی اسٹوری فائل کیں میری کوشش تھی کہ کوئی اسٹوری باﺅنڈ نہ ہو جتنا بھی اس کیلئے کوشش کرنا پڑے میں نے کیا، حتی کے بعض اوقات میں نے اپنی خبریں روک بھی دیں، میں نے کئی بار اپنے ادارے تبدیل کیے، میں کراچی آیا جہاں میں نے ٹریننگ رپورٹر کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا، کراچی کا سلیکشن اس لیے کیا کیونکہ کراچی بڑا شہر ہے، تاہم میں نے فیصلہ کیا کہ میں واپس کوئٹہ جاکر کام کروں گا، ایک دفعہ میری جاب گئی لیکن میرے کولیگ نے دوبارہ مجھے رکھوا دیا، اویس توحید نے 2011ءمیں مجھے کوئٹہ میں کام کرنے کا موقع دیا۔ 2017ءمیں میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا میڈیم چینج کروں، میں نے فیصلہ کیا کہ میں مین اسٹریم میڈیا میں بات کروں گا، تو قومی ایشوز پر بات کروں گا، صر ف دہشتگردی پر نہیں، دوسرا موقع مجھے اسلام آباد میں کام کرنے کا ملا۔ انہوں نے کہا کہ جب صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو میں نے کوئٹہ میں بیٹھ کر ایک اسٹوری فائل کی، چیئرمین صادق سنجرانی اور مونس الٰہی کے بارے میں قومی سطح کی اسٹوری کیلئے آپ کو قومی رہنماﺅں، سول سوسائٹی سے بات کرنا ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہوں گے میں ترجمان ہوں گا، وہ نہیں ہوں گے تو میں نہیں ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں