ہر صوبے کے پاس این ایف سی کا بہت پیسہ ہے، سب سے کم حصہ پنجاب کو ملتا ہے، مریم نواز
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر صوبے کے پاس این ایف سی کا بہت پیسہ ہے، این ایف سی شیئر کے تحت پنجاب کو سب سے کم حصہ ملتا ہے۔ لودھراں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ عوام پر لگ رہا ہے، جو صوبے کہتے ہیں پنجاب کے پاس بہت پیسہ ہے وہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لیے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو پروٹوکول سے فرصت نہیں، ان کے صوبے میں عوام بھوکی مر رہی ہے اور سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


