کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کے کمانڈرسمیت 4 دہشت گرد مارے گئے ، سی ٹی ڈی
ویب ڈیسک : سی ٹی ڈی نے ایک جاری بیا ن میں دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میںسی ٹی ڈی کی اہم کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر سہیل بلوچ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاو¿ن میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے تھے، جن کی بنیاد پر مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیاڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر کے مطابق جیسے ہی اہلکاروں نے گھر کا محاصرہ کیا، اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 1 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 3 زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جا رہے تھے تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ہلاک دہشت گردوں میں جلیل، نیاز، حمدان اور سہیل بلوچ شامل ہیں۔ان میں سہیل بلوچ کی شناخت بعد ازاں انٹیلیجنس تحقیقات کے ذریعے کی گئی۔سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق سہیل بلوچ کالعدم بی ایل اے کا ایک اہم کمانڈر تھا اور 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔


