سامراج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کررہی ہے، مولانا لونی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ سامراج اور استعماری قوتیں مسلم ممالک کے باہمی تنازعات سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کررہی ہے اسلامی دنیا کو سنگین اور خوفناک چیلنج کا سامنا ہے اسلامی ممالک کے امن کو سبوتاڑ کرنا اور خطے میں مسلسل عدم استحکام سے سامراجی قوتیں اپنی دھونس اور اجارہ داری قائم کرنے چاہتے ہیں دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان ہونے کی باوجود امت مسلمہ سامراجی قوتوں کے شکنجے میں ہے انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسلم ممالک کے باہمی تنازعات کے ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے موجودہ درپیش ڈرن حملے مسلم دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے امریکہ کا بغل بچہ اسرائیل کے تسلیم ہونے کی کوشش کررہی ہے اسلامی ممالک کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز امریکہ کا دوغلا کردار پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے اسلام اور امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیرہوچکا ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے تھا انسانی حقوق کا معاملہ دنیا میں انسانیت سے جڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے نظریں او آئی سی پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلسل عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے مسلمان اور اسلام کے خلاف دہشت گردی کیپروپیگنڈے کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں