خضدار،انجینئرنگ یونیورسٹی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجیپارک بنانے کا فیصلہ

خضدار :ڈسٹرکٹ خضدار سافٹ ویئر ٹیکنا لوجی پارک کے لئے منتخب، خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں صوبے کا دوسرا سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک بنایا جائیگا، لاگت چار کروڑ روپے آئیگی، نوجوانوں کی کثیر تعداد فری لانسز کے ذریعے روزگار سے منسلک ہوگی، خواتین کو خود مختاری روزگار کے مواقع ملیں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ نے اپنی سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک کے لئے صوبے میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کو منتخب کرلیا ہے جہاں وہ پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیز کو جگہ مہیاء کریگی۔جس میں انہیں تیز ترین انٹرنیٹ و دیگر ٹیکنا لوجیز کی سہولت فراہم کی جائیگ۔ اس سلسلے میں منگل کے روز بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارمیں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔سینئر منیجر برائے سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹمنسٹری آف آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محمد اکبر نے اسلام آباد سے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جب کہ رجسٹرار بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر جلال شاہ ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی سینئر منیجر ایکسپرٹ آف سافٹ ائیر پارک ڈاکٹر علی رضا شاہ ڈی جی کیو ای سی انجینئر لیاقت لہڑی ڈپٹی رجسٹرار عبدالقدیر ڈی جی حامد رضاپروٹوکول چیئرمین الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عطاء اللہ خدرانی آفیسر اعجاز احمد زہری سلطان احمد شاہوانی محمد عالم جتک سمت سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تمام سربراہان بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ خضدار میں سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک بنایا جائیگا جس پر چار کروڑ روپے لاگت آئیگی اس کے لئے عمارت کا تعین بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں کردیا گیا ہے۔سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک کے بننے سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے فری لانسز کے ذریعے روزگار کے بے حد مواقع پیدا ہونگے اور یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوان گورنمنٹ پر انحصار کے بجائے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ڈالر میں رقم کما سکیں گے۔بلوچستان میں یہ دوسر سافٹ وائیر ٹیکنا لوجی پارک ہے کہ جس کا قیام عمل میں لایا جارہاہے اس سے قبل کوئٹہ میں بھی سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک کاقیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ منسٹری آف آئی ٹی پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ کے نمائندہ محمد اکبرکا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک پروجیکٹ لانچ کرچکی ہے جس میں ملک کے بڑے شہروں کی جامعات میں اس پروجیکٹ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے اور ہر پروجیکٹ کا تخمینہ چار کروڑ روپے لگایا گیا ہے اس کے لئے ہم نے خضدار کو منتخب کرلیاہے اور یہ پروجیکٹ بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی میں اس کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔یہاں بلڈنگ کو ایس ٹی پی کا درجہ دیا جائیگا، خضدار میں ہم نے جگہ کا انتخاب کرلیا ہے کافی اچھی بلڈنگ ہے۔ مقامی نوجوان اور اسٹوڈنٹس کو روزگار ملیگا،تین سو کے قریب آئی ٹی کے نوجوانوں کو اس کافائدہ حاصل ہوگا۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے رجسٹرار ڈاکٹر جلال شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خضدار جامعہ میں سافٹ وئیر ٹیکنا لوجی پارک کا منصوبہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے اعزاز کی بات ہے اس سے خضدار سمیت پورے بلوچستان کے نوجوانوں کو بے حد فائدہ پہنچے گا ان کا کہنا تھاکہ آج پوری دنیاء ٹیکنا لوجی کی طرف منتقل ہورہی ہے اور اس کے ذریعے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جارہاہے انٹرنیٹ کے ذریعے پرائیویٹ روزگار حاصل کیئے جارہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ اس میں خواتین کے لئے بھی کافی مواقع ہوں گے تاکہ وہ روزگار کما سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں