ہرنائی متاثرین کو جلد گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کر دی جائیگی، لیلیٰ ترین

ہرنائی: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کو جلد انکی گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی ہو گی ہرنائی کوئٹہ روڈ پر جاری ناقص میٹریل استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے زلزلہ متاثرین کی گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی اور ہرنائی کوئٹہ روڈ پرناقص کام کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے وزیراعلیٰ نے زلزلہ متاثرین کو جلدازجلد امدادی رقم کی فراہمی اورہرنائی کوئٹہ روڈ پر معیاری کام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اور دیگر حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلیا ہرنائی کے ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر قسم کی سمجھوتہ نہیں کرونگی ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی اے پی کے مرکزی رہنماء ملک روح اللہ خان ترین بھی موجود تھے محترمہ لیلیٰ ترین کا کہنا تھا کہ ہرنائی کے زلزلے متاثرین کی مشکلات کااحساس ہے انکے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے میں ہرممکن کوشش کی ہے اور کررہی ہوں انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کے حوالے سے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم کی منظوری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیاہے کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد زلزلہ متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو ہرنائی کوئٹہ، ہرنائی سنجاوی روڈ پرجاری ناقص کا م کے حوالے سے بھی آگاہ کیا وزیراعلیٰ نے این ایچ اے حکام کو روڈ پرجاری کام کو معیاری بنانے کو یقینی بنانے اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلیا ہے اور این ایچ اے، اور ایف ڈبلیو بی او حکام کو طلب کرکے روڈ پرجاری کام اور روڈ کے پی سی ون کے حوالے بریفنگ دینے کی ہدایت کی محترمہ لیلیٰ ترین نے کہاکہ ضلع ہرنائی کی ترقی و خوشحالی اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام سے رابطہ میں ہوں اور ضلع ہرنائی کے ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کرونگی انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلیز پر حل کرونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں