جمعیت علا اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے،مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی، مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان کے دورے کے موقع پر سیاسی و قبائلی شخصیات سمیت ہزاروں افراد جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیارکریں گے، کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اہم تقاریب اور جلسے منعقد ہوں گے، صوبے کے عوام جمعیت علما اسلام سے حقیقی محبت رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام نے ہمیں سپورٹ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علا اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ سیاسی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اسی جدوجہد کو آگے لے جانے کیلئے آنے والے عام انتخابات ہمارے لئے بہت اہم ہے چاہے وہ بلدیاتی انتخابات ہو یا عام انتخابات ہو ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں مگربدقسمتی سے ملک پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کردیا جس کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے اور معاشی حالات انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے اسٹیٹ بینک اور موٹرویز کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیاگیا جس سے آنیوالے دنوں میں ہماری معیشت مزید تباہ کن شکل اختیار کرے گی اب بھی وقت ہے کہ حکمران اپنی نالائقی اور ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستعفی ہو جائے اور ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کرکے حقیقی نمائندوں کو موقع دیا جائے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر 31جنوری کو بلوچستا ن کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انشا اللہ بہت سیاسی اور قبائلی شخصیات جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرے گی اور آنیوالا دور جمعیت علما اسلام کا ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں