غیر قانونی ٹرالنگ کیخلاف چربندن سے پسنی کے ماہی گیروں کا جرگہ طلب

گوادر (یو این اے) چربندن سے لیکر پسنی اور کلمت کے ماہی گیروں کا جرگہ طلب کرلیا گیا،تمام ماہی گیرآج 19 مئی بروز اتوار شام پانچ بجے میرے بیٹھک ببرشور میں آجائیں،ٹرالر مافیا کے آلہ کارگروہ سے چھٹکارا پانا ابضروری ہے۔ اس سلسلے میں پسنی کے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ مرادجان عثمان نے چربندن سے لیکر پسنی اور کلمت کے ماہی گیروں کا جرگہ طلب کرلیا۔ انہوں نے تمام ماہی گیروں سے اپیل کی کہ وہ 19 مئی بروز اتوار شام پانچ بجے میری بھیٹک ببرشور وارڈ نمبر ایک میں آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ٹرالر مافیا نے غریب ماہی گیروں کے منہ سی نوالہ چھین لیا ہے، دوسری طرف پسنی کی ایک نام نہاد سیاسی ماہی گیر تنظیم غریب ماہی گیروں کے روزگار پر پابندی لگا رہی ہے اور انہیں رات کے وقت سمندر جانے پر پابندی عائد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے غیر مقامی ماہی گیروں پر پابندی لگائی گئی جس پر تمام لوگ بحیثیت علاقائی کاروباری حضرات اپنے ماہی گیروں کے شانہ بشانہ رہے تاکہ غیر مقامیوں کے جانے سے ہمارے ماہیگیر روزگار کرسکیں لیکن اب یہ خود ساختہ ماہیگیر گروہ ہمارے مقامی غریب ماہی گیروں کے روزگار کا دشمن بنا ہوا ہے، یہ گروہ مقامی ماہیگیروں کے روزگار پر پابندی لگا کر کس کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی غریب ماہیگیر دو وقت کی روٹی کے محتاج بن چکے ہیں لیکن یہ لوگ انہی ماہی گیروں کے نام پر سیاست کرکے خود عیش کی زندگی گزار رہے ہیں لہٰذا تحصیل پسنی کے تمام مقامی ماہیگیر 19 مئی بروز اتوار شام پانچ بجے آجائیں اور اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ٹرالر مافیا کے آلہ کاروں سے اپنی جان چھڑائیں جو آئے روز اپنی ہڑتالوں کے ذریعے غریب ماہی گیروں کے روزگار کو تباہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں