کوئٹہ، نامعلوم شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ کلی الماس سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں