شہید حبیب جالب بلوچ قومی تحریک کے عظیم، باکردار، اصول پسند اور بلند پایہ سیاسی رہنما تھے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے کہا ہے کہ شہید حبیب جالب بلوچ قومی تحریک کے ایک عظیم باکردار، اصول پسند اور بلند پایہ سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قومی حقوق، جمہوری اقدار، آئینی بالادستی اور مظلوم عوام کی جدوجہد کے لیے وقف کر رکھی۔ ان کی سیاسی بصیرت، فکری استقامت، بے مثال جرات اور عوامی وابستگی بلوچ قومی سیاست کا ایک روشن باب ہے۔نیشنل پارٹی نے عظیم قومی رہنما، شہید حبیب جالب بلوچ کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے
Load/Hide Comments


