گلستان میں مسلح افراد اور مقامی قبائل کے درمیان فائرنگ، عسکریت پسند فرار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی حکام کے بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد اور مقامی قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے بعد مسلح عسکریت پسند موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جمعہ کے روز قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں واقع ولی زئی محمد زئی چوک پر مسلح عسکریت پسندوں نے ناکہ بندی کی کوشش کی۔ تاہم، مقامی قبائلی افراد نے موقع پر پہنچ کر انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے اس تبادلے کے بعد عسکریت پسند موقع سے فرار ہو گئے، جس کے بعد مقامی قبائلی افراد نے فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعاقب شروع کر دیا۔
Load/Hide Comments


