چاغی کے علاقے زیارت بلانوش روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
چاغی (آن لائن) چاغی کے علاقے زیارت بلانوش روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی ضلع چاغی کے علاقے زیارت بلانوش روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، لاش ایک خالی کمرے سے ملی، جہاں متوفی گلے میں پھندا ڈالے لٹکا ہوا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس واقعے کی نوعیت اور دیگر پہلوو¿ں کا جائزہ لے رہی ہے۔
Load/Hide Comments


