گڈانی جیٹی مکمل نہ ہونے کے سبب ماہی گیر شدید مشکلات سے دوچار ہیں،مولانا ہدایت الرحمن
گڈانی:حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمن کا دورہ گڈانی گڈانی شہر اور بلخصوص گڈانی جیٹی کا دورہ کیا گڈانی سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ فکر کے افراد ان کے ساتھ تھے مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گڈانی جیٹی مکمل نہ ہونے کے سبب ماہی گیر شدید مشکلات سے دوچار ہیں گجانیٹ ٹرالر مافیا ابھی تک ہمارے ساحلوں پر مچھلیوں کی نسل کشی میں مصروف عمل ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ماہیگیر نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہے گئے ہیں حکومتی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ مضبوط بنیادوں پر ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھیں اور حل کریں یہ ہمارے جائز حقوق ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈی سی لسبیلہ کی جانب سے گڈانی لسبیلہ کی سوشل ورکر لال بی بی بلوچ سے جو ناروا سلوک کی گئی جس میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments


