تمام جماعتیں مل کربھی عمران خان کے سامنے ڈھیرہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں مل کربھی عمران خان کے سامنے ڈھیرہیں۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں۔اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوئے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے۔الحمدللّٰہ ایک اور دن میں ایک اور کامیابی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں