دہشتگرد بزدلانہ حملے کر کے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بشریٰ رند

سبی: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے سوئی ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس قسم کے بزدلانہ حملے کرکے فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلوچستان میں امن کے دشمن اپنے مزموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ڈیرہ بگٹی میں امن فورس نے قیام امن کے لئے قربانیاں دیں ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے بارودی سرنگ دھماکہ میں شہید ہونے والے امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کا خون راہیگاں نہیں جائے گاہم اس مشکل گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں