بلاول بھٹو کی 2 سابق وزرائے اعظم سے ملاقات، اہم ٹاسک سپرد

لاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں اہم ٹاسک سونپا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم وسینئر رہنماؤں اور دو سابق وزرائے اعظم سے ملاقات کی۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ سے متعلق یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو اہم ٹاسک د یئے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ لانگ مارچ سے قبل پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈے کا آغاز ہوچکا ہے، سلیکٹڈ حکومت پی پی کو لانگ مارچ کی وجہ سے ٹارگٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لانگ مارچ ہوکر رہے گا، مجھے فروری سے اسلام آباد کا مطلع ابر آلود نظر آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں