شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل کی منظوری پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی مزاج پرسی کی اور خیریت دریافت کی شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا ٹیلی فون پر شکریہ ادا کیا شہباز شریف نے صدر آصف زرداری کی طبعیت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں