مساجد میں عبادات پر پابندی نہیں، 20 نکاتی ایس او پیز پر لازما عمل کرنا ہوگا،ایڈیشنل آئی جی پولیس

کوئٹہ۔:ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سماجی روابط کو محدود کرنااشد ضروری ہے مساجد میں عبادات پر پابندی نہیں لیکن منتظمین کو 20 نکاتی ایس او پی پر لازما عمل کرنا ہوگا انتظامیہ کی جانب سے تمام مساجد میں احتیاطی تدابیر پر مبنی 20 نکاتی ہدایت نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کی مختلف مساجد کے دورے کے موقع پر منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن طارق الہی مستوئی بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ مساجد کو فراہم کردہ 20 نکاتی ہدایت نامے پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے ایک چیک لسٹ بنائی گئی ہے اور سوالات پر مبنی سروئے کیا جارہا ہے رہنماء ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی مساجد کے منتظمین کو نوٹس دیا جائے گا اور متعلقہ مسلک کے علماء کی کمیٹی سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکیایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی مقامی ترویج باعث تشویش ہے جتنا اچھے طریقے سے لاک ڈاون پر عمل درآمد ہوگا اتنا ہی جلدی معمولات زندگی بحالی کی جانب گامزن ہونگی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نواں کلی، معصوم شاہ اسٹریٹ، کلی کوتوال، سرکی روڑ کے علاوہ اندرون بلوچستان جعفر آباد، پشین، خاران، اور دیگر اضلاع سے کورونا وائرس کے لوکل باشندوں میں کورونا وائرس پوزیٹو رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد اب مقامی افراد کو صورتحال کی سنگینی کا احساس ہورہا ہے اس سے قبل لوگ سمجھ رہے تھے کہ حکومت دانستہ طور پر غیر معمولی حالات کا پرچار کررہی ہے اب لوگوں کو صورتحال سمجھ آنے لگی ہے کہ حکومت کے اقدامات عوام کی بہتری کے لیے ہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات پر عمل درآمد پولیس کی ذمہ داری ہے کورونا وائرس کے موجودہ حالات امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے اس لئے پولیس اچھے اخلاق اور پیار و محبت سے عمل درآمد کروارہی ہے لاوڈ اسپیکر پر اعلانات کے ساتھ ساتھ انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں کو سمجھا رہے ہیں ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ پی ٹی وی سمیت بعض اداروں کی جانب سے سوشل ڈسٹینس لرننگ پروگرام شروع کئے گئے ہیں تاکہ گھر بیٹھے بچوں کو تعلیم دی جاسکے اور لوگ اس موذی وباء سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ ایف سی، پولیس اور نفاذ قانون پر معمور اداروں کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر روگردانی کا مقصد اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ حکومتی اقدامات کی کمال مہارت سے حکم عدولی کررہے ہیں دراصل وہ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں جس کے نتائج ان کو خود بھگتنے ہونگے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور اس مشکل گھڑی کا سامنا انہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کریں جو عالمی ماہرین صحت نے تجویز کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں