بدعنوانوں کے گٹھ جوڑ سے پہلے کوئی خطرہ تھا نہ آئندہ قوم ان کے کسی جھانسے میں آئے گی،اسد عمر
اسلام آباد:مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے آ صف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات پر کہا ہیکہ“پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا”، قوم آج کی اس ملاقات کی شدت سے منتظر تھی کیونکہ شہباز شریف کی بڑھکیں اسے یاد تھیں۔ قوم کو انتظار تھا کہ آج“پیٹ پھاڑے”جائیں گے اور“سڑکوں پر گھسیٹ”کر قوم کا چوری شدہ مال نکلوایا جائے گا،مگرپیٹ پھاڑنے یا زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بجائے میاں صاحب نے اپنے“مقصود چپڑاسیوں ”اور“مسرور انوروں ”کو بچانے کو ترجیح دی۔اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا عمران خان نے برسوں پہلے قوم کو بتایا کہ زرداری و شریف ایک ہی سکے کے دو رْخ ہیں۔ا ن کی سیاست اور باہمی اتفاق و اختلاف کی مرکزی بنیاد کرپشن اور اس کا تحفظ ہے۔دونوں جماعتیں قومی خزانہ لوٹنے کیلئے آپس میں“نورا کشتی”کرتی ہیں۔قوم کی لوٹی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف انہیں اکٹھا کرتا ہے، اسد عمر نے کہا الگ الگ نوکری کی عرضیاں قبول نہ ہونے پر دونوں ملکر درخواست دینے کی کوشش میں ہیں۔بدعنوانوں کے گٹھ جوڑ سے پہلے کوئی خطرہ تھا نہ آئندہ قوم ان کے کسی جھانسے میں آئے گی۔کڑی محنت اور نہایت صبر آزما جدوجہد سے قوم ان کی پھیلائی گئی تباہ کاریوں کے اثرات سے نکل رہی ہے۔پوری توجہ اپنے فلاحی ایجنڈے کی تکمیل پر مرکوز رکھیں گے۔کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ان کی سیاسی چالوں کا بھی بھرپور جواب دیں گے۔#/s#


