بلوچستان میں پشتون علاقوں پرمشتمل صوبہ بنانے کی درخواست وزیراعظم آفس میں جمع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی ترجمان مولانا شفیق احمد دولت زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بلوچستان کے پشتون علاقوں پر مشتمل صوبہ بنانے کی درخواست وزیراعظم عمران خان کو دفتر میں جمع کروادی ہے اور عنقریب وہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ(ن)، پشتونخواء میپ، بی این پی(مینگل)ایم کیو ایم، مسلم لیگ(ق)،نیشنل پارٹی سمیت دیگر اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرونگا اور انہیں پشتون صوبے کی حمایت کی درخواست کرونگا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پشتون ایریا پر مشتمل صوبہ بنانے کے لئے دستخطی مہم بھی شروع کی جائیگی بلوچستان میں پشتون بلوچ اخوت اوربھائی چارے سے زندگی گزار رہے ہیں لیکن آبادی بڑھنے کی وجہ سے اب بلوچستان میں دو صوبے بنا نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کا قیام صرف عوام کی سہولت کے لئے نہ کہ کسی قسم کے تعصب کی وجہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں