فیصل آباد: مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، خاتون جاں بحق
فیصل آباد ،جڑانوالہ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں پیش آیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی تھانہ صدر کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے دوران 18سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا۔
Load/Hide Comments


