نوکنڈی و گردونواح کے علاقوں میں نزلہ زکام کھانسی اور بخار کے ڈیرے
نوکنڈی:نوکنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں نزلہ زکام کھانسی اور بخار نے اپنے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں موسم سرما کے آخری دنوں میں یہ بیماریاں شدت اختیار کر چکی ہیشہر کی آدھی ابادی متاثر ہے بلکہ ہر گھر میں نزلہ زکام بخاراور کھانسی کے مریض ہیں بچیبوڑھے جوان سب اس کے شکار ہورہے ہیں بعض کے نزدیک یہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے کچھ لوگ اسے ناقص خوراک کی وجہ قراردے رہے ہیں بہرحال کرونا کی نئی قسم کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے اجتماع والی جگہوں پر ماسک کا استمعال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں میدانی علاقوں میں پندرہ بیس دنوں کے بعد سردی ختم ہوتے ہی انشاء اللہ یہ بیماریاں، بھی ختم ہو جاہیں گی دوسری طرف نوکنڈی میں آوارہ کتوں کی جم غفیر نے بھی نوکنڈی کے باسیوں کی زندگی عذاب کر رکھی ہے آئے روز یہ آوارہ کتے لوگوں پر حملہ اور ہوتے ہیں لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا یے بچوں کے امتحا نات نزدیک ہیں بچے کتوں کے ڈر سے سکولوں تک نہیں جاسکتے عوامی حلقوں نے ارباب اقتدار و اختیارات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتو ں سے شہریوں کو نجات دلائی جائیں تاکہ لوگ سکھ سانس لے سکیں۔


