کورونا، فاطمہ جناح ہسپتال کی ٹیسٹنگ مشین بند ہو گئی

کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں بجلی خراب ہونے کے باعث کورونا ٹیسٹنگ مشین بند ہوگئی لیبارٹری میں آئے 27 سو افراد کی تشیخص کا عمل رک گیا تاہم کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد واپڈا اہلکاروں نے مرمت کرکے بجلی بحال کردی ہسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم لیبارٹری میں مشینیں اس وقت بند ہوگئیں جب ہسپتال کی بجلی خراب ہوگئی جس کے باعث 27 سو افراد جن میں آئی سی یو کے مریض‘ ڈاکٹرز‘ پیرامیڈیکل سٹاف‘ نرسنگ سٹاف سمیت دیگر افراد کی تشخیص کا عمل رک گیا تمام افراد کے کورونا سے متعلق نمونے حاصل کرلئے گئے تھے مگر بجلی خراب ہونے کے باعث ٹیسٹنگ کا عمل رک گیا ہسپتال انتظامیہ نے واپڈا اہلکاروں سے رابطہ کیا جس کے بعد اہلکاروں نے مرمت کرکے ہسپتال کی بجلی بحال کر دی جس کے بعد کورونا لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں