جوہان نرمک میں فائرنگ سے دو افراد جان بحق،بچی سمیت دو افراد زخمی

منگچر:منگچر سے تقریبا ً پچاس کلومیٹر دور سب تحصیل جوہان کے علاقہ نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد جان بحق اورکمسن بچی سمیت دوافرادزخمی لیویز ذرائع کے مطابق منگچر سب ڈویژن کے سب تحصیل جوہان کے علاقہ نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمدقاسم ولدبہرام اورخدابخش ولد رحم بخش قوم جتوئی ساکنان نرمک موقع پرجان بحق ہوگئے جبکہ سیف اللہ ولد عبدالسلام قوم جتوئی سکنہ نرمک اوراس کی 10 سالہ بچی بی بی حفصہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی جنہیں کوئٹہ منتقل کردیاگیا حملہ آورفرارہوگئے ہیں انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں